25 مارچ 2014 - 19:30
ایرانی وزارت خارجہ ميں پاکستانی سفیر طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں پاکستان کے سفیر کو طلب کرکے کہا ہےکہ پاکستانی حکومت ایرانی سرحدی فورس کے ایک جوان کی شہادت کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرکے ایران کی تحویل میں دے دے.

ابنا: واضح رہے جیش العدل نامی دہشتگرد تنظیم نے فروری کے مہینے میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے پانچ سرحدی جوانوں کو اغوا کرلیا تھا۔ اس دہشتگرد گروہ نے اعلان کیا ہے کہ پانچ میں ایک جوان کو جس کا نام جمشید دانائي فر ہے قتل کردیا گيا ہے۔ واضح رہے وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس جوان کی شہادت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پاکستان کو اس اقدام کے بارے میں جوابدہ ہونا پڑے گا۔ مرضیہ افخم نے کہا تھا اب تک پاکستانی حکام نے اس سلسلے میں کوئي موثر قدم نہيں اٹھایا ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں گی گرفتاری اور انہیں ایران کے حوالے کئےجانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ ......./169